تاثیر 09 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گاندھی نگر، 09 اگست : بھائی اور بہن کے درمیان اٹوٹ محبت کے اظہار کے مقدس تہوار رکشا بندھن کے موقع پر سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی بہنوں نے ہفتہ کو گاندھی نگر میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو راکھی باندھی۔
ریاست کے کونے کونے سے آنے والی بہنوں بشمول سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کی وزیر بھانوبین بابریہ، خواتین ایم ایل اے اور خواتین پولیس اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ کو راکھی باندھ کر انہیں لمبی عمر کا آشیرواد دیا اور خواہش کی کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ڈیوٹی پر رہیں۔

