تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
انوپ پور، 11 اگست: مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے رام نگر تھانہ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار کار نے ایک بائک کو ٹکر مار دی اور پھر ایک مکان میںگھر کر الٹگئی۔ اس حادثے میں کار سوار چار مسافروں اور بائک ڈرائیور سمیت کل پانچ لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ پانچ لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ ان سبھی کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کوتما میں داخل کرایا گیا ہے۔
پیر کی صبح تقریباً 10 بجے رام نگر تھانہ علاقہ کے ریوندا گاوں میں کوتما سے بیلیا کی طرف تیز رفتاری سے جا رہی کار (اسکارپیو) نے سامنے سے آنے والے ایک بائک سوار کو کچل دیا۔

