تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 11 اگست : 10-11 اگست کی درمیانی رات سرینگر کے نوگام علاقے میں ایک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کے دو سب انسپکٹر ہلاک ہو گئے، جب کہ تیسرا اہلکار زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی جس کا نمبر جے کے 21 ایچ-1919 تھا، نوگام کے قریب ٹینگن بائی پاس پر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

