فخرالدین علی احمد ٹیچرس ٹریننگ کالج میں یوم لا یبریری کا انعقاد کیا گیا

تاثیر 12 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):فخرالدین علی احمد ٹیچرس ٹریننگ کالج جیوچھ گھاٹ دربھنگہ میں یوم لایبریری کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر ایس  آر  رنگناتھن کے یوم پیدائش آج کے دن جشن  کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پروگرام کا افتتاح شمع فروزی اور ان کی تصویر سے کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت اسسٹنٹ پروفیسر شمشیر عالم نے کی۔ کالج کے تمام اساتذہ نے اپنے خطابات میں کہا کہ لائبریری علم کا ذخیرہ ہے۔ نئی نسل کتابیں پڑھنے میں دلچسپی کھو رہی ہے اور لائبریری ڈے کے ذریعے بچوں کو زیادہ سے زیادہ متاثر کن کتابیں پڑھنے کی ترغیب دی گئی۔ لائبریرین طارق انور نے ڈاکٹر ایس  آر  رنگناتھن کے Five Laws کے بارے میں طلباء و طالبات کو بتایا  اس موقع پر اور کلام الدین اسلم، امام الدین خان، ڈاکٹر ایس ایم۔ رحمان، ڈاکٹر شادان اللہ، ڈاکٹر کوشل کمار جھا، شکیل احمد، قیصر عالم، کمکم کماری، ڈاکٹر اسلام فیض، حنا فاطمہ، عمادالدین اختر،ریتو جھا، غلام سرور، اعجاز احمد،  اور کالج کے تمام طلباء موجود تھے۔