تاثیر 13 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 13/ اگست (تاثیر بیورو) عبد الخالق فاؤنڈیشن کی جانب سے بیل گچھیا میں چت پور اسٹیشن کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں بیل گچھیا اردو ہائی اسکول میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کی معزز شخصیات اور بیل گچھیا امن کمیٹی کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کے دوران بھیرون ناتھ پرساد کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اگرچہ وہ علالت کے باعث تقریب میں شریک نہ ہو سکے، تاہم محمد جمیل خان موجود تھے، جنہیں شال، یادگاری مومنٹو اور تحائف پیش کر کے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر پروگرام کی تیاری اور انعقاد میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں ڈاکٹر پرسون کمار گھوش، مولانا معین الدین قاسمی، حاجی وسیم خان، ماسٹر شوکت خان، ماسٹر شوکت بشیر، ماسٹر محمد ناصر، ماسٹر محمد نعیم، فاؤنڈیشن کے سکریٹری عبد الخالق، اناؤنسر شمشاد خان اور ماسٹر محمد کلیم کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

