تاثیر 13 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جونپور، 13 اگست: اترپردیش کے جونپور ضلع کے کھیتاسرائے تھانہ علاقے میں واقع گورینی بازار کے موڑ پر منگل کی دیر رات روڈ ویز کی بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں پانچ مسافروں کی موت ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے۔ ان میں سے 7 شدید زخمیوں کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ایک کو وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کوستبھ ضلع اسپتال پہنچے۔ انہوں نے زخمیوں کی حالت دریافت کی اور ڈاکٹروں کو مناسب علاج کی ہدایت دی۔حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ روڈ ویز کی بس وارانسی سے شاہ گنج جا رہی تھی۔ بس غلط سمت سے جا رہی تھی کہ اچانک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک اور شخص نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔پولیس نے مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت دیوی پرساد (32) ولد ہریہر پرساد ساکن پٹیل کھٹہن کے طور پر کی ہے۔ باقی کی شناخت کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں منوج کمار ولد رام چندر گورانی کھیتاسرائے، دیوی پرساد ولد ہری ہر پرساد ساکن پٹیل کھٹہن، سرسوتی زوجہ منوج ساکن گنی کھیتاسرائے، اوشا دیوی بیوی ہری چندر ساکن اروڑہ اعظم گڑھ، ہریش چندر ولد آنجہانی رام بچن شرما ساکن اعظم گڑھ، پردیپ مشرا ولد شری نارائن مشرا ساکن کھٹہن شاہ گنج، رویندر کمار ولد وشرام شاہ گنج، سریتا بیوی رمیش ساکن مہندی پور شاہ گنج، راج ولد منوج ساکن گورانی کھیتاسرائے، ونود سروج ولد چھوٹے لال ساکن کھٹہن اعتماد پور، بھولے ولد ستیہ نارائن ساکن موتیہاری بہار، چندن ولد ہریش چندر ساکن رودولی، سنی کمار ساہو ولد کملا پرساد ساکن کھیتاسرائے، رام پال ولد بلراج ساکن گودنا کھیتاسرائے، سونو ولد رامپلٹ ساکن گودنا، رویندر پرساد ولد بدری پرساد ساکن گودنا، اشوک ساکیت ولد لال چندر ساکن ریوا مدھیہ پردیش، جیتو ولد چھوٹے لال ساکن ریوا مدھیہ پردیش شامل ہیں۔

