تاثیر 14 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سونپور(نقیب احمد)
بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن راکیش کمار سنگھ نے ودھان سبھا کے عقیل پور دیارہ علاقے میں سیلاب سے متعلق امداد تقسیم کی۔اس دوران کل 122 متاثرہ خاندانوں میں چوڑا،گڑ،بسکٹ اور دیگر خشک اشیائے خوردونوش تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ کانسٹیٹیوشن کلب کے سکریٹری کے عہدے پر رکن اسمبلی راجیو پرتاپ روڈی کی فتحیاب ہونے پر امدادی تقسیم میں مزید تیزی لائی گئی۔اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تقریباً تین سو لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ کلب کے انتخابات میں موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ سمیت اعلیٰ عہدوں کی شخصیات نے ووٹ ڈالا۔اس لیے یہ الیکشن کافی فیصلہ کن ہو گیا تھا۔جیت نے ثابت کر دیا کہ پورے ملک میں بہار کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔اس موقع پر سماجی کارکن بھرت سنگھ،سابق مکھیا ہری سہنی،تھانہ انچارج ونود رام،اوما سنگھ،سابق فوجی مہیش سنگھ،یوگل کشور،سمنت بابا،امریندر چورسیہ،سابق مکھیا شیلیش ساہ،وارڈ ممبر جگجیت پاسوان،دیو کمار رائے،مونو سنگھ،شیلیش کمار،گنیش پاسوان وغیرہ ان کے ساتھ موجود تھے۔معلوم ہو کہ مسٹر سنگھ کی ٹیم بارش میں تقریباً 50 منٹ تک کشتی کا سفر کرکے گنگا کے اس پار سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پہنچی۔انہوں نے آفت کی گھڑی میں لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے مقامی ایم ایل اے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں سونپور اسمبلی کے لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔لوگ سیلاب میں تڑپ رہے ہیں لیکن وہ ابھی تک انہیں دیکھنے تک نہیں آئے۔

