تاثیر 14 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ریاض ،14اگست:عرب ممالک نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس میں انہوں نے ” گریٹر اسرائیل ” کے تصور سے اپنے تعلق کا اظہار کیا اور بعض عرب علاقوں کو نام نہاد منصوبے کے تحت اسرائیل میں شام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نیتن یاھو نے اسرائیلی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ “اسرائیلی خواب” نسل در نسل منتقل ہونے والی ایک “تاریخی اور روحانی ذمہ داری” ہے اور وہ یہ مشن یہودی قوم کے لیے ادا کر رہے ہیں۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق “دی ٹائمز آف اسرائیل” کے مطابق ان کے ساتھ گفتگو کرنے والے سابق دائیں بازو کے نائب شارون جال نے انہیں ایک تحفے کے طور پر “گریٹر اسرائیل ” کا نقشہ دیا، جس پر نیتن یاھو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے لیے نہیں، بلکہ میر ی بیوی سارہ کے لیے ہے۔

