تاثیر 15 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 15 اگست: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مشرقی بردوان میں ہولناک بس حادثے میں بہار سے تعلق رکھنے والے 11 لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی شدید زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان جمعہ کی دیر شام یوم آزادی کے موقع پر راج بھون میں منعقدہ چائے کی تقریب میں شرکت کے بعد کیا۔

