وزیر تعلیم رام داس سورین کی میت ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد اسمبلی لائی گئی، ایک روزہ سوگ کا اعلان

تاثیر 15 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 16 اگست: جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم رام داس سورین کی میت ہفتہ کی صبح دہلی سے رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے پر لائی گئی۔ وہاں سے سورین کو اسمبلی لے جایا گیا۔ اس موقع پر گورنر سنتوش کمار گنگوار، وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور، سابق وزیر متھلیش ٹھاکر، قائد حزب اختلاف بابولال مرانڈی، کانگریس کے ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش، سابق وزیر بادل پترالیکھ، راجیہ سبھا رکن مہوا ماجھی، لوک سبھا رکن اسمبلی جوبا مانجھی، چیف سکریٹری الکا تیواری اور جھار اسمبلی کے کئی افسران موجود تھے۔ اس دوران سبھی نے رام داس سورین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد ان کے ان کے جسد خاکی کوگھاٹشیلا میں واقع ان کی رہائش گاہ لے جایاگیا۔
قابل ذکر ہے کہ رام داس سورین 2 اگست کی صبح اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم میں گر گئے تھے۔ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور ان کے دماغ میں خون جم گیا تھا۔ انہیں فوری طور پر جمشید پور کے ٹاٹا موٹرس اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا، جہاں سے انہیں ایئرلفٹ کر کے دہلی لے جایا گیا اور وہاں کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔