ریاست بھر میں “کھیلا ہوبے دیوس” کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 17/ اگست (تاثیر بیورو) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر مغربی بنگال میں 16 اگست کو “کھیلا ہوبے دیوس” کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر رشڑا، سیرامپور، اترپاڑہ، کون نگر، چاپدانی، تیلنی پاڑہ، چندن نگر، چنسورہ، بانسبیڑیا، تارکییشور، پنڈوا، دھنیا کھالی اور جنگی پاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں کھیلوں کے پروگرام ہوئے۔ ترنمول کانگریس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں میونسپلٹی چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز، پنچایت پردھان اور پارٹی کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔