تاثیر 17 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے بنولی میں پسماندہ طبقے کے وزیر ہری سہنی کے اسکاٹ گاڑی کے ٹھوکر سے جنم آشٹمی کا منچ شو لائٹ تباہ ہو گیا منچ کے زد میں آنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے حادثہ سینیچر کی شب 11 بجے کا بتایا گیا ہے ذرائع کے مطابق آدرش یوا کلب کی جانب سے بنولی میں جنم آشٹمی پُوجا کا انقاد کیا گیا تھا انتظامیہ نے سڑک پر ہی منچ بنایا تھا اور جگہ جگہ رنگ برنگے بلب کا انتظام کیا تھا وزیر کا قافلہ اس جگہ پر پہنچا سڑک سے گزرنے کے دوران آگے چل رہے اسکاٹ گاڑی کے ڈرائیور نے توازن کھو دیا جس کے سبب گاڑی کی ٹھوکر سے منچ پر لگا لیزر اسٹریٹ لائٹ تباہ ہو کر زمین پر گر گیا مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا واقعیہ کو لیکر پوجا کمیٹی کے صدر سجیت کمار نے سمری تھانہ کو درخواست سونپ کر وزیر و ڈرائیور پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے سونپے گئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ 16 آگست کو بنولی وارڈ 10 پانی ٹنکی کے قریب کرشن جنم آشٹمی پوجا تقریباَ 25 سالوں سے مناتے آرہے ہیں پوجا کے دوران بھجن ، کرتن ، جاگرن ، کا پروگرام شب 10 بجے سے شروع ہوا اس دوران تقریباَ ساڑھے گیارہ بجے شب میں بہار حکومت کے وزیر ہری سہنی کا قافلہ اچانک آیا اور پروگرام دیکھ رہے بھیڑ کے بیچ اسکاٹ گاڑی کے ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی گھسا دیا جسکی وجہ سے عقیدت مند سریش بھگت 70 سالہ ، ڈو مو مهتو 70 سالہ دُرگا دیوی 65 سالہ زخمی ہو گئی گاڑی و شو لائٹ کی زد میں آنے سے زخمیوں کے ہاتھ فیکچر ، پیشانی پھٹ گیا اور کمر میں شدید چوٹ آئی ہے وزیر کے ساتھ آگے چل رہے اسکاٹ گاڑی مہندرا ایکس یو وی BR07PA8664 ٹھوکر مار دیا وزیر کی گاڑی واپس بھگانے کے دوران منچ میں لگے لیزر لائٹ میں بھی زور سے ٹکڑا گئی جسکے سبب لائٹ بھی پوری طرح تباہ ہو گیا مقامی لوگوں نے وزیر کے اسکاٹ گاڑی کو گھیر کر اُس پر سوار ڈرائیور لہریا سرائے سید نگر وارڈ 40 باشندہ سدھیر کمار ولد آنجہانی ارون داس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا وزیر اپنی گاڑی لیکر جاۓ وقوع سے فرار ہو گئے پُوجا کمیٹی کے مدد سے سبھی زخمیوں کو ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے اطلاع پر سمری تھانہ صدر ارویندر کمار نے جاۓ وقوع سے وزیر کے اسکاٹ گاڑی ڈرائیور سدھیر کمار کو اپنے تحویل میں لے لیا درخواست میں لکھا گیا ہے کہ حادثے کے دوران وزیر ہری سہنی سے رابطہ کیا گیا لیکن اُنکے جانب سے تھوڑا بھی رحم نہیں دیکھایا گیا زخمیوں کا صحیح علاج و پوجا کی جگہ پر نہیں پہنچے نہ ہی کسی عوامی نمائندوں سے رابطہ قائم کرنا مناسب سمجھا مجبوراً وزیر ہری سہنی ڈرائیور سدھیر کمار سمیت دیگر کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے و بے قصور لوگوں کو غیر ارادتن قتل کی کوشش کے الزام میں شکایت کی گئی ہے تھانہ صدر ارویندر كمار نے کہا ہے کہ درخواست کی روشنی میں کاروائی کی جا رہی ہے جائے وقوع سے گاڑی ضبط کر ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے وزیر تارا لاہی سے سمری کی جانب جا رہے تھے اسی دوران یہ حادثہ رونما ہوا ہے

