تاثیر 18 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ، 18/ اگست (محمد نعیم) ادبی و ثقافتی تنظیم “شِلپا سِریجن پریشد” کے زیر اہتمام 17 اگست کو ہوڑہ ٹاؤن ہال میں ایک شاندار تقریب تقسیمِ اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نو آموز اور سینئر قلمکاروں کو ان کی تخلیقی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں ممتاز ادیب ہمادری کِشور داس گپتا، نامور شاعر سُبودھ سرکار اور مشہور فلم ساز کوشِک گنگولی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔
ادارے کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سوہنی چکرورتی نے بتایا کہ اس بار 16 اہلِ قلم کو ’بنگو رتن‘ (سونے کا تمغہ) ایوارڈ اور 5 شخصیات کو ’بنگو دگنتا سَمان‘ (اعزاز) سے نوازا گیا۔
تقریب میں سامعین کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور ادبی ماحول سے سرشار اس پروگرام کو خوب سراہا۔

