محکمہ ایکسائز کی ٹیم پر شراب کاروباریوں کا ہوا حملہ،ایک انسپکٹر کی حالت ہے تشویشناک

تاثیر 19 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بکرم گنج کے محکمہ ایکسائز کی ٹیم کو غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ روہتاس ضلع بکرم گنج کے دھاروپور گاؤں کے وارڈ نمبر 21 میں غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ جاری ہے، جسکے خلاف انسپکٹر اجیت کمار کی قیادت میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم چھاپہ مارنے گئی، کل رات شراب کے تاجروں نے شدید زخمی اجیت کمار پر حملہ بھی کر دیا جنکا وہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج جل رہا ہے، جبکہ کچھ پولس والوں میں کچھ دیگر پولس عملے کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ شراب کے اسمگلروں کے حملے کے بعد ٹیم کو اپنے زخمی پولس اہلکار کے ساتھ وہاں سے بھاگنا بھی پڑا ہے ۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ حملے کے دوران شراب اسمگلروں نے پکڑی گئی شراب کو بھی پولس سے چھڑا لیا ہے جسکے  ہی وہ سب بھی فرار ہو گئے ہیں ۔ انچارج پولس اسٹیشن بکرم گنج بھکھاری رام نے بتایا کہ زخمی اجیتابھ کمار کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقائی پولس چھاپہ ماری کر رہی ہے اور جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا جائیگا ۔