پتنگ اڑاتے ہوئے 12 سالہ لڑکا چھت سے گر کر جاں بحق

تاثیر 19 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 19 اگست:دہلی کے جنوب مشرقی ضلع کے ذاکر نگر علاقے میں اتوار کی شام 12 سالہ معصوم محمد سعد کی پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گرنے سے موت ہو گئی۔ یہ واقعہ جامعہ نگر تھانہ علاقہ کا ہے۔ مقامی پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے اور ابتدائی تفتیش میں کوئی سازش یا مجرمانہ زاویہ سامنے نہیں آیا ہے۔متوفی کا خاندان اصل میں ذاکر نگر کا رہنے والا ہے۔ ان کے والد شہاب الدین ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں۔ بیٹے کی اچانک موت سے پورا خاندان صدمے میں ہے۔ اہل علاقہ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ساوتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈی سی پی ڈاکٹر ہیمنت تیواری کے مطابق یہ واقعہ 17 اگست کو شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ مقتول محمد سعد چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔ وہ اپنے گھر کی چوتھی منزل کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا۔