تاثیر 19 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ناندیڑ، 19 اگست: مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ مکھیڈ تعلقہ میں پانچ لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ جانوروں کی ہلاکت کی تعداد بھی 150 تک پہنچ گئی ہے۔ گاؤں حسنال اس بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں گھروں کے ساتھ ساتھ قیمتی سازوسامان اور لٹریچر بھی برباد ہو گیا۔
گاؤں کے لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حسنال میں پانچ اموات ہوئی ہیں۔ گاڑیاں تیز پانی کے ریلے میں بہہ گئیں اور متاثرین کے پاس اب عارضی پناہ گاہوں کے سوا کوئی سہارا نہیں رہا۔ بارش کے سبب ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، جس نے دیہی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

