فیضان شوکت کی والدہ عشرت پروین کے انتقال پر اظہار تعزیت

تاثیر 21 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):نہایت ہی افسوس کے ساتھ خبر دی جاتی ہے کہ راجد کے صوبائی جنرل سکریٹری فیضان شوکت کی والدہ عشرت پروین کا ان کی رہائش گاہ سندر پور دربھنگہ میں گزشتہ 19 اگست کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا تھا۔19 اگست بعد نمازِ ظہر کے دو بجے سندر پور قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ جنازہ کی نمازان کے بھتیجے افضل نصر پرھائی۔جس میں سیکڑوں کی تعداد میں خویش و اقارب کے علاوہ ہر مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور جسد خاکی کو نمناک آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا۔مرحومہ اپنے پسماندگان میں شوہر اعجاز کریم شوکت،تین بیٹے اشتیاق کریم شوکت، شہریار کریم شوکت اور فیضان شوکت کے چھوڑ گئی ہیں۔مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں میں سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی،ایم ایل اے للت یادو،یواراجد مہانگر راجد راکیش نائک، کریبس گروپ ہاسپٹل کے چیئرمین و کانگریس لیڈر امتیاز نورانی، سابق مُکھیا ارشاد عالم سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے  مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتےہوکہا کہ ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین