تاثیر 22 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مرزا پور، 22 اگست : جمعہ کی صبح عدلہاٹ تھانہ علاقہ کے نارائن پور ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک ادھیڑ عمر مولوی کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی گاؤں والوں کے ساتھ جی آر پی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔بھورمار گاؤں کے رہنے والے انوار الحق (70) قریبی گاؤں شاہ پور کے ایک مدرسے میں استاذ تھے۔ جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے دس بجے وہ معمول کے مطابق مدرسہ کے لیے روانہ ہوئے۔ نارائن پور کا ریلوے پھاٹک بند ہونے پر انہوں نے پیدل ٹریک عبور کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ اپ لائن پر آنے والی ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

