ریڈ کراس سوسائٹی بتیا نے کی آتش زدگان کی مدد

تاثیر 25 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بتیا 25 اگست (محمد قمرالزماں) انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، ڈسٹرکٹ برانچ، بتیا نے بیریا زون کے پھولیاکھنڈ وارڈ نمبر 07 میں رہنے والے آگ سے متاثرہ  4 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ امدادی ٹیم میں ریڈ کراس کے ضلعی سکریٹری ڈاکٹر جگموہن کمار، جوائنٹ سکریٹری جگدیو پرساد، منیجنگ کمیٹی کے ارکان ریمی پیٹر ہنری اور انوج کمار، لائف ممبر ڈاکٹر شیام چندر گپتا اور رضاکار عمران قریشی وغیرہم شامل تھے – تقسیم امداد پروگرام کی قیادت کررہے ریڈ کراس سوسائٹی بتیا کے سکریٹری نے کہا کہ ریڈ کراس کا مقصد انسانی  دکھوں کو کم کرنا ہے۔ اراکین کا کہنا تھا کہ آگ متاثرین اور مقامی نمائندوں نے آگ لگنے کی اطلاع دی تھی اور امدادی سامان کی درخواست کی تھی۔ متاثرہ درخواست دہندگان سوشیلا دیوی، کلاوتی کنور، لال مونی دیوی اور ارمیلا دیوی کو امدادی سامان جیسے کچن سیٹ، بالٹی، ترپال وغیرہ فراہم کیے گئے ہیں۔ اس امداد کے لیے آگ متاثرین نے ریڈ کراس سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر مقامی مکھیا کے نمائندے بالا پرساد اور تشار رنجن، وارڈ ممبر کے نمائندے دھیریندر رام، چھوٹے لال مہتو اور منا عالم وغیرہ موجود تھے۔