تاثیر 25 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ ،25 اگست :آج ایک ڈیلیگٹ ڈاکٹر مختار احمد فردین اور ڈاکٹر محمد واصف اختر جنرل سیکرٹری انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال ، ڈاکٹر وارث علی صاحب ، سکندر انصاری صاحب،
ہارون ارشد، ایم ڈی احسان ، محمد سکندر انصاری، شہاب الدین ، ڈاکٹر مختار احمد فردین،ڈیلیگٹ نے جاوید احمد خان صاحب منسٹر مغربی بنگال ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے اردو اخبارات کی بنیادی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے مغربی بنگال میں اردو اخبارات کی ترقی کے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال بہت سنجیدگی سے غور فرماتی ہیں اردو اخبار تاثیر کے لیے منسٹر مغربی بنگال جاوید احمد خان صاحب سے ملت و قوم کے مساءیل پر گفتگو کرتے ہوئے اخبارات تاثیر کے ایڈیشن کلکتہ کے لیے بھی نماءینگی ڈاکٹر مختار احمد فردین نے کی ڈاکٹر واصف علی اختر صاحب نے بھی اپنا بھرپور تعاون کیے اور جاوید احمد خان صاحب منسٹر ڈیزاسسٹر نے کہا کہ اردو اخبارات کے ساتھ ہندی اخبارات کو بھی نکالیں تاکہ قومی زبان اخبار کے ساتھ اردو اخبار بھی ترقی کی منزلیں طے کر سکیں اردو اخبارات کی ترقی کے لئے قاءیرین ضرور اردو اخبار گھر میں نسل نو کو پڑھاءیں

اس موقع پر تاثیر اخبار ریلیز بھی کیا گیا اور ڈاکٹر محمد گوہر صاحب ایڈیٹر ان چیف تاثیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد گوہر صاحب اظہار تشکر ادا کرتے ہویے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ڈاکٹر مختار احمد فردین نے ڈلیگٹ کی قیادت ڈاکٹر واصف اختر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہویے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، قابلِ ستائش اور مبارکباد ہیں

