تاثیر 25 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25 اگست:کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول 2025 بھلے ہی اختتام پذیر ہو گیا ہو لیکن ڈل جھیل پر تین دن تک ہونے والے دلچسپ مقابلوں نے ہندوستانی آبی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے مشترکہ ایونٹ نے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ کوچوں میں بھی جوش و خروش سے بھر دیا ہے۔ اب ہدف ایشین گیمز 2026 اور لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں تمغے جیتنا ہے۔اس سے قبل قومی سطح کے اوپن ایج گروپ ٹورنامنٹ میں 24 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا تھا، جن میں سے 10 روئنگ کے اولمپک ایونٹس تھے۔ مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور کیرالہ ٹاپ تین ریاستوں کے طور پر ابھرے۔ بھوپال کا جھیل، اڈیشہ کا جگت پور ٹریننگ سنٹر اور الاپپوزا میں کیرالہ کاایس اے آئی سنٹر آف ایکسی لینس خبروں میں تھا کیونکہ یہاں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

