ایچ سی جی کولکاتا نے پیچیدہ روبوٹک ریڈیکل پروسٹیٹیکٹومی انجام دی

تاثیر 26 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 26/ اگست (تاثیر بیورو) ایچ سی جی کینسر اسپتال، کولکتہ نے حال ہی میں پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا 68 سالہ مریض پر کامیابی کے ساتھ روبوٹ کی مدد سے ریڈیکل پروسٹیٹیکٹومی (RARP) انجام دی۔ مریض کی بیماری کی تشخیص کے بعد انہوں نے شہر کے کئی یورو، آنکولوجسٹ سے مشورہ کیا اور آخرکار ایچ سی جی کینسر اسپتال کے شعبہ یورو، آنکولوجی و روبوٹکس کے سربراہ اور سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر گورو اگروال سے رجوع کیا۔ اس ٹیم میں یورو، آنکولوجی کے جونیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سوراج داس بھی شامل تھے جنہوں نے علاج کے عمل میں رہنمائی کی۔

مکمل جانچ اور مشاورت کے بعد، ریڈیو تھراپی اور روبوٹک سرجری کے آپشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مریض کے اہل خانہ اور معالجین کے باہمی فیصلے کے بعد روبوٹک ریڈیکل پروسٹیٹیکٹومی کا انتخاب کیا گیا۔

سرجری بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی سے مکمل ہوئی۔ حیرت انگیز طور پر مریض اگلے ہی روز چلنے پھرنے لگے اور تیسرے دن انہیں صحت مند حالت میں گھر بھیج دیا گیا۔ اس وقت مریض بین الاقوامی معیار کے مطابق باقاعدہ فالو اَپ پر ہیں اور ہر چند ماہ بعد PSA ٹیسٹ کے ذریعے ان کی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس میں مسلسل بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔