معشوقہ کو گولی مارکر عاشق نے خود۔ کو مار لی گولی،شادی کیلئے ڈال رہا تھا دباؤ

تاثیر 26 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​میں ایک عاشق جیکی نٹ نے اپنی معشوقہ 20 سالہ کاجل کماری بیٹی امیش شرما ساکن دلیل گنج سہسرام ​​کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مار لی جسمیں عاشق کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ معشوقہ کی حالت تشویشناک ہے اور اسے ہائر میڈیکل سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ سہسرام ​​نگر تھانہ علاقہ مائیکو کے قریب پیش آیا ۔ مذکورہ عاشق آر او ہال پہنچا تھا تو مذکورہ معشوقہ بھی وہاں پہنچی تھی اور جب ہال کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھی تو مذکورہ عاشق نے اسے گولی مار دی، معشوقہ چیختے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے آئی اور کہا کہ مجھے گولی لگی ہے، تھوڑی دیر بعد ایک اور گولی چلنے کی آواز سنائی دی، پولس بھی وہاں پہنچ گئی، پولس نے عاشق کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا ۔ سہسرام ​​کے ایس ڈی پی او دلیپ کمار نے بتایا کہ ٹاؤن تھانہ پولس کو جب اطلاع ملی کہ آر او بینکویٹ ہال میں گولی چلی ہے، جہاں پولس نے پہنچ کر عاشق کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیج دیا ہے اور پولس اسکی تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے ۔