خیبرپختونخوا میں مسلح تصادم میں پانچ فوجی، سات دہشت گرد اور تین شہری مارے گئے

تاثیر 26 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 26 اگست: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں ہفتے اور پیر کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری مسلح تصادم میں پانچ سکیورٹی اہلکار اور ایک دو سالہ بچے سمیت تین شہری ہلاک ہو گئے۔ اس جھڑپ میں کم از کم سات دہشت گرد بھی مارے گئے۔
ڈان اخبار نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی رات دیر گئے اپر دیر اور لوئر دیر کے اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان شدید تصادم میں پانچ مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس گولہ باری سے ہتنر درہ کے دو شہری جان کی بازی ہار گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کا سرحد پار افغانستان سے تعلق ہو سکتا ہے۔