تاثیر 27 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
روم،27اگست:غزہ شہر میں کیتھولک اور آرتھوڈوکس پادری اور رآبہ نے اعلان کیا کہ وہ شہر چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے، جبکہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں شہر کو گھیر کر ممکنہ حملے کی تیاری کی ہے۔ یروشلم میں روم آرتھوڈوکس اور لاطینی پادری کے مشترکہ بیان میں کہا گیاکہ ہمیں بالکل معلوم نہیں کہ حقیقت میں کیا ہوگا، نہ صرف ہماری عوام کے لیے بلکہ تمام شہریوں کے لیے بھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مار بورفیریوس آرتھوڈوکس چرچ کمپلیکس اور شہر کے ہولی فیملی لاطینی چرچ کمپلیکس سینکڑوں شہریوں کا پناہ گاہ بن چکے ہیں، جن میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ لاطینی کمپلیکس میں طویل عرصے سے معذور افراد کو بھی دیکھ بھال مل رہی ہے۔

