ڈنمارک ایک جمہوری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر سکتا : وزیر اعظم فریڈرکسن

تاثیر 27 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کوپن ہیگن،27اگست:ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹی فریڈرکسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر سکتا۔ وہ منگل کے روز رپورٹرز سے بات چیت کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا ‘ ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کا نہیں کہہ رہے ہیں۔ ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں ہیں۔ بس ہمیں یہ ہقین ہونا چاہیے کہ یہ ایک جمہوری ریاست ہو گی۔وزیر اعظم کے فلسطینی ریاست کے بارے میں یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اتوار کے روز کوپن ہیگن میں لگ بھگ دس ہزار شہریوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کے حق میں اتوار کے روز مارچ کیا۔ نیز اس امر پر بھی زور دیا کہ ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔اس سے قبل وزیر اعظم نے 16 اگست جو کوپن ہیگن سے شائع ہونے والے ایک روز نامے کو انٹرویو کے دوران کہا تھا ‘ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہاہو اب خود ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔ اس لیے ان کی حکومت بہت دور نکلی جارہی ہے۔ ‘ ہم سمجھتے ہیں کہ نیتن یاہو نے انتہائی پر تشدد اقدامات غزہ میں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔