تاثیر 28 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 30/ اگست (تاثیر بیورو) ایس پی کے جین فیوچر اسٹک اکیڈمی نے ڈاکٹر ماریا مونٹیسوری کی 155ویں یومِ پیدائش پر فیملی فیسٹا 2025 کا اہتمام کیا، جس نے تعلیمی ادارے کو خوشی، تخلیقی جستجو اور تعلیم کے رنگوں سے بھر دیا۔
اس تعلق سے اکیڈمی کے سکریٹری جے دیپ پٹوا نے کہا کہ “فیملی فیسٹا کے ذریعے ہم نے ڈاکٹر مونٹیسوری کے اس فلسفے کو عملی شکل دی کہ بچوں کو اپنی رفتار سے سیکھنے اور سوال کرنے کی آزادی ملنی چاہیے۔”جبکہ پرنسپل ڈاکٹر جییتا گانگولی کے مطابق “مونٹیسوری تعلیم آج بھی اتنی ہی اہم ہے، یہ بچوں کو خود اعتمادی اور ذمے دار عالمی شہری بننے کی راہ دکھاتی ہے۔”

