ڈھاکہ میں دو جماعتوں کے حامیوں میں پرتشدد تصادم، فوج نے چارج سنبھال لیا

تاثیر 30 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ، 30 اگست:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے کاکریل میں جمعہ کی شب دو جماعتوں کے حامیوں اور کارکنوں کے درمیان ہونے والے تشدد میں گونوادھیکار پریشد کے چیئرمین نورالحق شدید زخمی ہو گئے۔ ان کے علاوہ پولیس، فوج کے جوان اور دوسرے فریق کے لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد کاکریل علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر فوج اور پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
پرتھم آلو اخبار کی خبر کے مطابق نورالحق کے علاج کے لیے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال میں اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد اسد الزماں نے ہفتے کے روز بتایا کہ نورالحق کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے۔ اس کی ناک ٹوٹی ہوئی ہے۔ خون بہنے پر قابو پا لیا گیا ہے اور انہیں ہوش آیا ہے۔ کم از کم 48 گھنٹے گزر جانے تک اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔