تاثیر 30 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 30 اگست:ہندوستانی کھلاڑی نتیش رانا سمیت پانچ کرکٹرز پر ہفتہ کو ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز اور ویسٹ دہلی لائنز کے درمیان دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 30 سے 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
جمعہ کو ویسٹ دہلی لائنز کے کپتان نتیش رانا کی دھماکہ خیز سنچری نے ٹیم کو ڈی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنانے میں مدد کی۔ انہوں نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ میچ کے دوران ہی نتیش رانا اور دگویش راٹھی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس میں کئی دوسرے کھلاڑیوں نے مداخلت کی۔
ویسٹ دہلی لائنز کے کرش یادو کو سب سے زیادہ سزا ملی ہے۔ میچ کے دوران فحش زبان استعمال کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

