مہاراشٹرا کے بیڈ میں تیز رفتار کنٹینر نے راہ گیروں کو کچلا، 6 افراد کی موت

تاثیر 30 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 30 اگست: مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں دھولے-شولاپور قومی شاہراہ پر ناملگاؤں فاٹا فلائی اوور کے قریب ہفتہ کی صبح چھ پیدل چلنے والوں کو ایک تیز رفتار کنٹینر نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ بیڈ دیہی پولس ٹیم نے اس معاملے میں کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔بیڈ میں اس المناک سڑک حادثے کی تحقیقات کر رہے پولیس افسر نے بتایا کہ آج صبح چھ لوگ دھولے-سولاپور قومی شاہراہ پر دیودرشن کے لیے پینڈگاؤں جا رہے تھے۔ اس کے بعد ناملگاؤں فاٹا فلائی اوور کے قریب پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار کنٹینر نے ان سب کو کچل دیا اور کنٹینر ڈرائیور کنٹینر سمیت فرار ہو گیا۔ اس واقعے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو زخمیوں کو فوری طور پر بیڈ ضلع اسپتال لے جایا گیا، لیکن علاج کے دوران دونوں کی بھی موت ہو گئی۔اس واقعہ میں مرنے والوں کی شناخت وشال شری کشن کاکڑے، امول نام دیو گرجے، آکاش کولسے، پون جگتاپ، کشور تور اور ایک دوسرے کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بیڈ دیہی پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔