دراس میں زائلو گاڑی دریا میں گرنے سے دو افراد جاں بحق، تین زخمی

تاثیر 31 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دراس، 31 اگست،:ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دراس میں گمری کے قریب شیطان نالہ موڑ پر ایک زائیلو گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ تقریباً 3:30 بجے مینا مرگ پولس چوکی کو اطلاع ملی کہ ایک زایلو گاڑی زیر نمبر jk02bc 5894 سونمرگ سے کرگل کی طرف جارہی تھی، ڈرائیور کا گاڑی پر سیکنٹرول کھونے کے بعد حادثہ کا شکار ہوگئی۔ گاڑی تقریباً 400 فٹ دریا میں گر گئی۔حادثے میں دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔انہیں فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے دریا کے مقام سے بچایا گیا اور علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) دراس منتقل کیا گیا۔