تاثیر 31 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نالندہ، 31 اگست:ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر سنیل کمار نے اتوارکے روز بہار شریف اسمبلی حلقہ میں کروڑوں کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔
وزیر نے سب سے پہلے بربنا میں چیف منسٹر رورل روڈ اسکیم کے تحت 248.75 لاکھ کی لاگت سے این ایچ 31سے بہار نجائے روڈ سوہ سرائے ہالٹ، طوفان گنج-ببوربنا تک تعمیر ہونے والی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد رہوئی بلاک کے ملکی اور ڈہرا گاو?ں میں این ایچ 31 سے بھاگون ویگھا تک نئی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔

