تاثیر 31 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،31اگست:ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی اسٹار باکسر لولینا بورگوہین نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ لینے پر غور کر رہی تھیں۔ لیکن وہاں میڈل سے محروم ہونے کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا۔ آسام کی یہ باکسر آئندہ عالمی چمپئن شپ سے بین الاقوامی سطح پر واپسی کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کا ہدف اولمپکس میں دوسرا تمغہ جیتنا ہے۔
لولینا نے کہا کہ اگر وہ پیرس میں تمغہ جیتتی تو شاید باکسنگ کو الوداع کہہ دیتیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں نے پیرس تک کھیلنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اگر میں وہاں کوئی تمغہ جیتتی تو شاید میں اس کھیل کو خیرباد کہہ دیتی۔ لیکن اب میں دوبارہ واپسی کے لیے تیار ہوں۔’ ٹوکیو اولمپکس کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی لولینا گزشتہ سال اگست میں پیرس اولمپکس کے بعد سے بین الاقوامی مقابلوں سے دور ہیں۔

