سیمیکون انڈیا 2025 میں وزیراعظم مودی کا خطاب

تاثیر 2 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے میدان میں ایک مکمل اسٹیک ڈویلپر ملک بن جائے گا اور ڈیزائن سے لے کر مینوفیکچرنگ تک ہر عمل میں خود انحصاری حاصل کرے گا۔منگل کو نئی دہلی میں یاشو بھومی میں ‘سیمیکون انڈیا 2025’ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اب صرف سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں بیک اینڈ کام تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ ایک مکمل اسٹیک ملک بننے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ملک ڈیزائن سے لے کر مینوفیکچرنگ تک کا سارا عمل خود کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان پر بھروسہ کرتی ہے اور ہندوستان کے ساتھ سیمی کنڈکٹر مستقبل کی تعمیر کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی پالیسی استحکام اور تکنیکی صلاحیت نے ملک کو ایک مضبوط شراکت دار بنا دیا ہے۔مودی نے کہا کہ ملک میں اب تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ کاغذی کارروائی جتنی کم ہوگی، ویفر کا کام اتنی ہی جلدی شروع ہو سکتا ہے۔ حکومت عمل کو آسان بنا کر صنعت کو نئی توانائی دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا کہے گی – ”ڈیزائنڈ ان انڈیا، میڈ ان انڈیا، ٹرسٹڈ از دی ورلڈ”۔ (ہندوستان میں ڈیزائن کیا گیا، ہندوستان میں تیار کیا گیا اور دنیا بھروسا)۔