سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 1000 افراد ہلاک، باغی گروپ کی بین الاقوامی تنظیموں سے امداد کی اپیل

تاثیر 2 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

خرطوم،02ستمبر:سوڈان میں باغی گروپ لبریشن موومنٹ کے مطابق مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے ’مارا‘ کے پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 1000 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔باغی گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں کی جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے اتوار کے روز لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے ’تاراسین‘ نامی گاؤں میں صرف ایک فرد زندہ بچا ہے جبکہ باقی پورا گاؤں مبلے تلے دب جانے کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے۔
باغی گروپ لبریشن موومنٹ کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے انسانی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جنگ کے بعد شمالی دارفور ریاست کے بہت سے رہائشیوں نے ’مارا‘ نامی پہاڑی علاقے میں پناہ لی تھی۔