ہمالیہ ویلنس نے ’ورلڈ آف نیم‘ کا آغاز کیا

تاثیر 2 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 02/ ستمبر (تاٹیر بیورو) ہمالیہ ویلنس نے پمپلز اور مہاسوں سے نجات کے لئے اپنے پہلے ’’ورلڈ آف نیم‘‘پروگرام کا انعقاد کیا، جو گزشتہ 25 برسوں سے برانڈ نیم کی طاقت کے ذریعے نوجوانوں کا بھروسہ بنارہا ہے۔اس موقع پر ماہرین، سیلیبریٹیز اور انفلوئنسرز نے نوجوانوں میں اسپیڈ اور مہاسوں سے جڑے ذہنی دباؤ اور اعتماد کی کمی پر گفتگو کی۔ اندازہ ہے کہ بھارت میں 20 کروڑ سے زائد نوجوان اس مسئلے سے دوچار ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد پمپلز سے متعلق منفی سوچ کو بدلنا، سادہ و مؤثر نگہداشت کے طریقے بتانا اور نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔