بنگلورو بھگدڑ کے تین ماہ بعد ویراٹ کوہلی کا جذباتی پیغام

تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بنگلورو،3ستمبر:کرکٹر ویراٹ کوہلی نے 4 جون کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم کی جیت کے جشن کے دوران مقامی چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ کے تین ماہ بعد ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بدھ کے روز، کرکٹر ویراٹ کوہلی نے آر سی بی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ 4 جون ہماری فرنچائز کی تاریخ کا سب سے خوشی کا لمحہ ہونا چاہیے تھا، لیکن یہ ایک المیے میں بدل گیا۔ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتیاط، احترام اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کے بعد چنا سوامی اسٹیڈیم میں جشن منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے پر بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس معاملے میں آر سی بی، کے ایس سی اے اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی این اے انٹرٹینمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔