تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی(مظفر عالم)
سرسنڈ بلاک کے سریو ہائی اسکول میں منعقدہ این ڈی اے ورکرس کانفرنس میں جنتا دل یو کے سینئر لیڈر ڈاکٹر اقراء علی خان نے وزیر رتنیش سدا، رکن پارلیمنٹ جناردن سنگھ، جنتا دل یو کے قومی جنرل سکریٹری منیش کمار ورما، ریاستی نائب صدر ایل جے پی (ر) شیام دیو پاسوان، ریاستی نائب صدر خواتین سیل اسمورتی ، ممبر اسمبلی ہری بھوشن بچول، سیتامڑھی کے ممبر اسمبلی ڈاکٹر متھلیش کمار، پریہار ممبر اسمبلی گایتری دیوی، بتھناہا ممبر اسمبلی انیل کمار، سابق ایم پی رام کمار شرما اور دیگر معززین کا ڈاکٹر اقرا علی خان پرتباک استقبال کیا اور انہیں گلدستے، متھیلا پینٹنگ چادر اور پگڑی دے کر اعزاز بخشا اس موقع پر ڈاکٹر اقراء علی خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور حلقہ سرسنڈ کی ترقی کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

