تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ(راحیل عرفان م)بدھ کو گرام کچہری سیکریٹریوں نے جوکی ہاٹ بلاک ہیڈ کوارٹر میں اعزازیہ میں معمولی اضافہ پر ناراضگی ظاہر کی۔ سیکریٹریوں نے الزام لگایا کہ بہار حکومت ان لوگوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ سیکرٹریز نے کہا کہ انہیں سال 2007 میں بحال کیا گیا تھا لیکن آج بھی انہیں صرف 6000 روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے جو کہ کم از کم اجرت سے بھی کم ہے۔ حال ہی میں کابینہ کی میٹنگ میں صرف 3000 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد اب کل اعزازیہ صرف 9000 روپے رہ جائے گا۔ سکریٹریوں کا کہنا ہے کہ بعد میں بحال کیے گئے کنٹراکٹ ملازمین کے اعزازی کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے باعزت سطح تک بڑھا دیا ہے، لیکن ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹریز نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا اعزازیہ کم از کم 30 ہزار روپے ماہانہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ لوگ بھوک ہڑتال کریں گے اور ساتھ ہی آئندہ اسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ بھی کریں گے۔ اس موقع پر کرتیا نند سنگھ، کنچن کماری، ادیتی راگھو، کوشلیا کماری، سویتا نوروز، میانند کمار رائے، آجرا خاتون، نازنین فاطمہ اور رینا رائے سمیت کئی سیکرٹری موجود تھے۔

