تاثیر 4 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 04/ ستمبر (تاثیر بیورو) برلا فرٹیلیٹی اینڈ آئی وی ایف نے کولکاتا میں اپنی کامیاب چار سالہ خدمات مکمل کر لیا۔ 2021 میں پہلے مرکز کے قیام کے بعد یہ ادارہ شہر میں تین مراکز تک پھیل چکا ہے، جس میں حال ہی میں نیو ٹاؤن میں کھولا گیا نیا سینٹر بھی شامل ہے۔ ادارے نے ہزاروں جوڑوں کو شفافیت، ہمدردی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ علاج فراہم کیا ہے۔
گزشتہ چار برسوں میں نوجوان مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، بالخصوص 25 سے 29 سال کی عمر کے جوڑوں میں۔ اسی کے ساتھ پی سی او ایس، اینڈو میٹریوسس اور دیگر طرزِ زندگی سے جڑے امراض بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اس تعلق سے سی ای او ابھیشیک اگروال نے کہا کہ کولکتہ اور مشرقی بھارت کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سے بھی مریض ان مراکز پر اعتماد کرتے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر سواتی مشرا نے بتایا کہ ادارہ ہر مریض کے لیے انفرادی نگہداشت اور عالمی معیار کی سہولتوں کو یقینی بناتا ہے۔
برلا فرٹیلیٹی اینڈ آئی وی ایف کو دو سال مسلسل ای ٹی ہیلتھ ورلڈ ایوارڈ میں “آئی وی ایف چین آف دی ایئر (ایسٹ)” کا اعزاز بھی ملا ہے۔

