تاثیر 5 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام):-آج دربھنگہ شہر کے کٹھل باڑی واقع درگا مندر کے قریب کمیونٹی ہال میں ریونیو آفس حلقہ-10 کا افتتاح وزیر سنجے سراؤگی نے کیا۔ افتتتاح کے بعد انہوں نے بتایا کہ قریب 30 برس قبل یہ دفتر کٹھل باڑی میں ہی قائم تھا لیکن بعد میں اسے لہریاسرائے کے دارو بھٹھی چوک منتقل کر دیا گیا تھا، جس کے باعث مقامی عوام کو زمین سے متعلق کاموں کے لیے مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔عوامی مطالبات کو دیکھتے ہوئے اس دفتر کو دوبارہ کٹھل باڑی میں قائم کیا گیا ہے۔ اس سے اطراف کے باشندوں کو ریونیو اور زمین سے متعلق امور میں بڑی سہولت حاصل ہوگی۔اس دفتر کے دائرۂ کار میں ناکا-5، لال پوکھر، سکما پل، مرزا پور، لال باغ، گلواڑہ کا کچھ حصہ، راج کمار گنج، کٹھل باڑی، سید پور، چونا بھٹھی، کٹرحیا، دونار، ناگ مندر اور مشرتولہ جیسے علاقے شامل رہیں گے۔یہ فیصلہ دربھنگہ شہر اور قریبی دیہی علاقوں کے عوام کے لیے ایک بڑی راحت مانا جا رہا ہے۔

