ثمر میموریل پبلک اسکول میں جشن عید میلاد النبی کا جلسہ

تاثیر 5 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ, 5 ستمبر:۔ہم سب کو نبی کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلنے کی بے حد ضرورت ہے ہمارے نبی نے سبھی کے ساتھ اچھا اخلاق اور برتاؤ کیا تھا ہمیں بھی اس طرح کا اچھا اخلاق رکھنا چاہیے اور ہمیں دینی تعلیمات سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔مذکورہ باتیں علی گڑھ کی معروف سماجی کارکن محترمہ ثمینہ خان نے ثمر میموریل پبلک اسکول چھتاری کمپاؤنڈ رسل گنج میں منعقد جلسہ عید میلاد النبی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے کی۔ محترمہ ثمینہ خان نے طلبہ طلبات و ٹیچرس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو دین اسلام کے ذریعے اللہ تعالی نے اپنی جو نعمتیں اور برکتیں دی ہوئی ہیں وہ تمام حضرت محمد کی امد کے باعث ہیں، حضرت محمد مصطفی نے انسانیت کو جو اول درجہ کا مقام دیا ہے ہمیں بھی اس پر چلنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے مہمان خصوصی ثمینہ خان کا استقبال اسکول کے مینیجر جناب انتخاب سمیع ،پرنسپل ذیشان سمیع ،ایڈوائزر ایم عادل اختر، پراکٹر ضیاء￿ الرحمن، اسکول کے بانی حاجی اے سمیع خان، عارفہ عشقہ ،شگفتہ، صالحہ، نغمہ وغیرہ نے ہار و بکے دیکھ کر کیا۔
اسکول مینجنگ کمیٹی کے مینیجر جناب انتخاب سمیع، پرنسپل زیشان سمیع ایڈوائزر ایم عادل اختر ،اسکول کے بانی جناب حاجی سمیع خان، پراکٹر ضیاء￿ الرحمن نے محترمہ ثمینہ خان کو ہار پہنا کر میونٹو دیکھ کر اعزاز سے نوازا۔ اسکول کے طلبہ طلباء￿ اور ٹیچرس نے بھی حضور کی شان میں تقریر و نعت شریف پڑھی۔ جلسے کی نظامت اسکول کی کوارڈینیٹر محترمہ شگفتہ اسلم اور صالحہ بدر نے کیا۔ جلسہ عید میلاد النبی کے اس پروگرام میں شہر کی سماجی کارکن اور اے۔ ایم۔ یو یونین اسکول کی ریٹائر ٹیچر محترمہ شاہانہ بیگم نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے اور اسلامی تعلیمات کے اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے۔
مہمان خصوصی محترمہ سمینہ خان کا استقبال محمد عادل اختر، اشیکا، عارفہ، محمد ریاض، ضیاء￿ الرحمن، پرنسپل ذیشان سمیع ،مینیجر انتخاب سمیع ،نغمہ، کشش، ثنا اشفاق، اسرا، امرین، سمرین، نوشین، رہنما، ثریہ ہبہ، سائر،ہ ثنا، علیزہ، شفا، وغیرہ نے کیا۔ محترمہ سمینہ خان نے ثمر اسکول کی تعلیمی کارگردگی کی بے حد تعریف کی اور طلبہ طلبات کو اپنی نیک خواہشات پیش کی۔