تاثیر 8 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 08/ ستمبر (محمد عمران) ٹائٹن کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ملک کی عظیم ملٹی برانڈ واچ ریٹیل چین ہیلیوس نے کلکتہ کے راج کٹیر، آئی ایچ سی ایل سلیکشن میں منعقد ایک شاندار تقریب کے دوران اپنی فیسٹیو رینج کی رونمائی کی۔
اس خصوصی کلیکشن میں دنیا کے 14 ممتاز برانڈز شامل ہیں جن میں فریڈرک کانسٹنٹ، ایگنر، ہربیلن، شریل، یو، بوٹ، ورساشے، سٹیزن، سیکو، ٹائٹن راگا، ٹائٹن اسٹیلر، ایج بائی ٹائٹن، زائیلس اور نیبیولا قابل ذکر ہیں۔
یہ رنگا رنگ شام شہر کی معروف شخصیات اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا، جہاں مہمانوں نے عالمی معیار کے جدید ڈیزائنوں کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر مشہور اداکارہ ریتابھری چکرورتی، اندرانی داس گپتا اور دیگر نمایاں شخصیات کی موجودگی نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
ہیلیوس کا مقصد بین الاقوامی گھڑی سازی کی بہترین روایات، کوریٹڈ تجربات اور مقامی سطح پر مضبوط تعلقات کے ساتھ ملک میں پریمیم گھڑیوں کی ریٹیل انڈسٹری کو نیا رخ دینا اور اس شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

