بزم اہلبیت کا مظاہرۂ حسن قرات و نعتیہ انعامی مقابلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

تاثیر 8 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ، 08/  ستمبر (تاثیر بیورو) جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مرحوم کمال الدین انصاری کے قائم کردہ ادارہ بزم اہلبیت کے زیر اہتمام ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے سر سید احمد ہائی اسکول میں مظاہرۂ حسن قرات اور ساتواں سالانہ بچوں کا نعتیہ انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔

پروگرام کا پہلا دور نعتیہ مقابلہ پر مشتمل رہا جس میں تقریباً 30 بچوں نے شرکت کی۔ گروپ A میں قوسین رضا، محمد حسنین اور احتشام عالم نے بالترتیب اول، دوئم اور سوئم انعام حاصل کیا جبکہ گروپ B میں عاطفہ انصاری، علیزہ انصاری اور حبیبہ احسان نے کامیابی حاصل کی۔ ہر شریکِ نعت خواں کو خصوصی انعام بھی دیا گیا۔

دوسرے دور میں مظاہرۂ حسن قرات ہوا جس میں 14 قاریوں نے شرکت کی۔ قاری شہادت، محمد معراج اور محمد حسنین نے بالترتیب اول، دوئم اور سوئم مقام حاصل کیا۔ فیصلین میں قاری کلیم الدین رضوی برکاتی، قاری لیاقت حسین برکاتی اور مولانا شفیع عالم جامعی شامل تھے۔

اس موقع پر مہمانانِ کرام و شعراء کو بھی اعزازات و تحائف پیش کیے گئے جبکہ بزم کے نوجوان رکن فخرالدین انصاری اور رفقاء کی محنت کو سراہا گیا۔ اختتام پر تمام شرکاء میں ضیافت تقسیم کی گئی۔