مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں ہنومان چالیسا کے دوران پتھراؤ، تین افراد زخمی، 7 افراد گرفتار

تاثیر 8 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

برہان پور، 8 ستمبر:مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں اتوار کی رات ہنومان چالیسا پڑھنے والے لوگوں پر پتھراؤ کیا گیا۔ ضلع ہیڈکوارٹر سے 12 کلومیٹر دور لال باغ تھانہ علاقہ کے بیروڈا گاؤں میں گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران ہنومان چالیسا پڑھا جا رہا تھا۔ اس دوران پتھراؤ ہوا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ وہاں پولیس فورس تعینات تھی لیکن اچانک ہونے والے واقعے کے باعث کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ سکا۔ اس پتھراؤ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پورے گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے اور ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق اس وقت صورتحال قابو میں ہے۔ اس معاملے میں اب تک 7 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔