تاثیر 8 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہانگ زو، 8 ستمبر: ہندوستانی ٹیم نے خواتین کے ایشیا کپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سنگاپور کو 0-12 سے شکست دے کر سپر-4 میں داخلہ لیا۔ ہندوستانی ٹیم اب 10 ستمبر کو سپر-4 میں پول اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ہندوستان کے لیے نونیت کور (14’، 20’، 28′) اور ممتاز (2’، 32’، 39′) نے ہیٹ ٹرک اسکور کیں، جبکہ نیہا (11’، 38′) نے دو گول اسکور کیے۔ اس کے علاوہ لالریمسیامی (13′)، اڈیتا (29′)، شرمیلا (45′) اور رتوجا پسال (53′) نے بھی گول اسکور کرکے ٹیم کی جیت کو تاریخی بنادیا۔
بھارت نے شروع سے ہی جارحانہ رویہ اپنایا اور میچ کے دوسرے ہی منٹ میں ممتاز نے زوردار شاٹ لگا کر کھاتہ کھول دیا۔ 11ویں منٹ میں نیہا نے برتری کو دوگنا کر دیا، اس کے بعد لالریمسیامی (13′) اور نونیت (14′) کے گول کر کے اسکور کو 4-0 کر دیا۔

