شلپا شیٹی اور راج کندرا کو ای ڈبلیو او نے 15 ستمبر کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا

تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 09 ستمبر:ممبئی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ (ای ڈبلیو او) نے فلم اداکارہشلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو 60.48 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی معاملے میںطلب کر لیا ہے۔ دونوں کو 15 ستمبر کو تفتیش کے سلسلے میں پیش ہونے کا نوٹس دیا گیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، شلپا شیٹی اور راج کندرا کو پہلے 10 ستمبر کو پیش ہونے کے لیے کہاگیا تھا، لیکن انہوں نے مہلت مانگی، جسے منظور کر لیا گیا۔ اس سے قبل ان کے بیرونملک فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر ممبئی پولیس نے ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر (ایل اوسی) جاری کیا تھا۔ اس کیس میں نیشنل کمپنی لا ٹربیونل (این سی ایل ٹی) کے آڈیٹر کوبھی سمن بھیجا گیا ہے تاکہ مالیاتی لین دین کی جانچ میں مدد مل سکے۔