بہار کے اورنگ آباد میں نکسلیوں کے خلاف سیکورٹی فورس کا مشترکہ آپریشن،اسلحہ اور کارتوس برآمد

تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 09 ستمبر: بہار پولیس کو نکسل مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ اورنگ آباد میں بہار پولیس،ایس ایس بی اور اسپیشل ٹاسک فورس کے مشترکہ تلاشی ا?پریشن میں کل رات اسلحہ اور کارتوس برا?مد کئے گئے۔اورنگ آاد پولس کے ترجمان کے مطابق نکسل مخالف جاری ا?پریشن کے ایک حصے کے طور پر اورنگ آباد پولیس، ایس ایس بی اور ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم نے اورنگ ا?باد ضلع کے ٹنڈواتھانہ کے تحت لگداہی پہاڑی کے قریب تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران ٹیم نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور زندہ کارتوس برآمد کئے جنہیں نکسلیوں نے چھپایا تھا۔پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بہار پولیس نے نکسلیوں سے جو اسلحہ برآمد کیے ہیں ان میں ایک (01) ہندوستانی ساختہ کاربائن بھی شامل ہے۔ گیارہ (11) زندہ کارتوس، پانچ (05) کھوکھا، دیسی ساختہ بندوق کا بٹ،رینگ ، صفائی کا برش، پستول کی ڈوری ،شٹر بٹ کوور، کارتوس بیلٹ وار دیگر اشیا ء￿ شامل ہے۔ اس تناظر میں ٹنڈواتھانہ مقدمہ نمبر 119/25 (بی۔1)اے/25 ا?رمس ایکٹ کے تحت ایف ا?ئی ا?ر درج کی گئی ہے۔ پولیس فورس کی مشترکہ کارروائی کی وجہ سے نکسلیوں کے حوصلے ٹوٹ گئے ہیں اور نکسلیوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔