تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،09ستمبر:اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ دو دن کے دوران غزہ میں 50 رہائشی ٹاور تباہ کر دیے ہیں۔ ان کے بہ قول یہ صرف ایک “ابتدائی اقدام” ہے جس کے بعد غزہ شہر میں بڑی زمینی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔فضائیہ کے ہیڈکوارٹر سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ “چند روز پہلے میں نے وعدہ کیا تھا کہ دہشت گردی ختم کر دیں گے۔ پچھلے دو دن میں 50 ٹاور گرائے جا چکے ہیں اور یہ سب کچھ ہماری بڑی کارروائی، زمینی حملے کی تمہید ہے جو اس وقت غزہ شہر کے اندر ہماری فورسز ترتیب دے رہی ہیں”۔انہوں نے غزہ کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کو خبردار کیا جا چکا ہے، فوری طور پر نکل جائیں”۔

