تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گاندربل، 10 ستمبر:گاندربل کے کنگن میں فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے تین کھانے پینے کی دکانوں کا لائسنس اور رجسٹریشن معطل کر دیا ہے، جن میں دو ہوٹل اور ایک ڈھابہ شامل ہے کیونکہ وہ کھانے کے معیار کے لازمی ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے تھے۔
انچارج فوڈ انسپکٹر فیاض احمد نے بتایا کہ معمول کی جانچ کے دوران متعدد ہوٹلوں سینمونے حاصل کیے گئے۔ انہوں نے کہا، “یہ نمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھیجے گئے تھے، اور رپورٹس میں بے ضابطگیوں کے ظاہر ہونے کے بعد، تین ریسٹورنٹ کے لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ حکام نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ہوٹلوں، ریسٹورنٹ اور ڈھابوں کا باقاعدہ معائنہ صارفین کے لیے محفوظ اور صحت بخش خوراک کو یقینی بنانے کے لیے جاری رکھا جائے گا۔

